شمالی کوریا کا ایک اور تجربہ
شمالی کوریا نے سب میرین سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا آج تجربہ کیا ۔خبر کے مطابق، میزائل سنپو کے علاقے سے مشرقی ساحل کی جانب داغا گیا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔ جاپان کی جانب سے بھی میزائل تجربے کی تصدیق کی گئی ہے۔ادھر جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم مزید معلومات کے لیے امریکی اور جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسیاں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربہ پر کام کیا جارہا تھا، اس سے قبل سمندر میں یہ تجربات بھی کیے گئے تھے لہذا جنوبی کوریا کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار آبدوز سے میزائل تجربہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں ہفتے ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل اور سپر سونک میزائل کے تجربات کیے تھے تاہم اس بار آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.