آرمی گیمز 2021 مقابلہ جات

آرمی گیمز 2021 مقابلہ جات

آرمی گیمز 2021 جو ان مقابلوں کا ساتواں ایڈیشن ہے ، 22 اگست سے چارستمبر تک گیارہ ممالک کی ٹیریٹریز میں منعقد ہورہاہے۔ آرمی 2021 میں ٹوٹل 34 مقابلہ جات ہونے ہیں۔ اس کمپیٹیشن میں روس، چین، پاکستان، مراکش، بیلاروس انڈیا، ازبکستان اور ایران کے علاوہ دیگر ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ اس سال ان گیمز کے مختلف مقابلہ جات رشیا، الجیریا، آرمینیا، بیلاروس، ویتنام، ایران، قطر ، قازقستان، چائنیہ ، سربیا اور ازبکستان میں ہورہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آرمی گیمز 2021 کے سنائپر کمپنیٹشن میں پاکستان ایئر فورس کی سپیشل فورسز کی سنائپر ٹیم نے انڈیا کی ٹیم سے بہتر پوزیشن حاصل کی، سنائپر کمپیٹیشن میں پاکستان کی ٹیم آٹھویں اور انڈیا کی ٹیم دسویں اور آخری نمبر پر رہی ، اس مقابلے میں بیلاروس کی ٹیم پہلے، چین کی ٹیم دوسرے اور روس کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ بیلاروس میں منعقد ہونیوالے پولر سٹار کمپنیٹیشن میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی اور پاکستان نے اس کمپنیٹشن میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی جبکہ انڈین ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!