شام میں امریکی اڈے پر حملہ
شام میں امریکا اوراسکی اتحادی فوج کے فوجی اڈے پربدھ کے روز بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں فوجی اڈے پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں۔ شام میں کسی امریکی اڈے پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتحادی فوج کے اس 55 کلو میٹر کے علاقے پر موجود اڈے پر ڈرون سے ہونے والے حملے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔ اس اڈے پر امریکا اور برطانیہ کی فوج تعینات ہے۔ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’سیرن آبرز ویٹری‘ کے مطابق یہ فوجی اڈہ ایک طرف اردن اور دوسری طرف عراق کی سرحد پر ہے۔ایک عراقی سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ 5 ڈرونز سے شام میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ۔ ذریعے نے مزید کہا کہ یہ حملہ شام کے اندر سے کیا گیا۔ حملے کے چند گھنٹے بعد امریکی حکام نے اطلاع دی کہ بدھ کے روز جنوبی شام میں ایک امریکی سائٹ پر دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں امریکی فوج کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.