آذربائیجان اور جے ایف سیونٹین تھنڈر
آذربائیجان کی ایئر فورس کے کمانڈر رمیض طاہیروف نے کہا ہے کہ آذری فضائیہ مختلف نئے ویپنز، ٹیکنالوجیز اپنے فلیٹ میں انڈکٹ کرنیکا منصوبہ رکھتی ہے۔ انھوں نے خاص طور پر کہا کہ نئے ایئر کرافٹ کی ایکوزیشن بھی کی جانی ہےاور اس معاملے پر مختلف ممالک سے بات چیت جاری ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ نئے طیارے کی ایکوزیشن سے متعلق معلومات بہت جلد پبلک کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ آذربائیجان خاص طور پر اٹالین ایم 346، رشیئن مگ 35 اور ایس یو تھرٹی فائیو کے علاوہ جے ایف سیونٹین تھنڈر میں دلچسبی رکھتا ہے۔ میرے زاتی رائے میں آذربائیجان کی جانب سے تھنڈر بلاک تھری کی ایکوزیشن کے قوی امکان ہیں۔ آذربائیجان کو اسوقت کاسٹ افیکٹیو اور ملٹی رول ایئر کرافٹ کی اشد ضرورت ہے جسکو لیکر تھنڈر بلاک تھری ایک آئیڈیل پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.