براہموس میزائل کا تجربہ ناکام
انڈین میڈیا سورسز کے مطابق بھارت اور روس کے مشترکہ طور پر تیارکردہ براہموس سپر سانک کروز میزائل کے ایکسٹینڈ رینج ورثن کا تجربہ ناکام ہوگیا اے این آئی کے مطابق سوموار کے روز ٹیسٹ فائرنگ کے دوران میزائل ٹیک اف کے کچھ دیر بعد گرگیا۔ اطلاعات کے مطابق ایکسٹنڈڈ رینج ورثن کی رینج چار سو پچاس کلومیٹر ہے یادرہے کہ حالیہ براہموس ورثن کی رینج تین سو کلومیٹرہے اس میزائل تجربے کی ناکامی کی وجوہات جانچنے کے لیے ڈی آر ڈی او اور براہموس ایروسپیس کارپوریشن کی ٹیم تسکیل دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ براہموس کا نیول، لینڈ اور ایئر لانچڈ ورثن موجود ہے۔ ایئر لانچڈ ورثن سو 30 سے لانچ کیا جاتاہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.