CHIEF OF DEFENCE FORCES KENYA VISITS NAVAL HEADQUARTERS

کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کاریوکی کیبوچی نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے اُن کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔ معزز مہمان کا نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعدازاں، جنرل رابرٹ کاریوکی کیبوچی نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، میریٹائم سیکیورٹی، استحکام اور باہمی تعاون کے معاملات زیرِبحث آئے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور خطے میں بحری سیکیورٹی اور امن کے لیے پاک بحریہ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصر کے ممباسہ کی بندرگاہ کے حالیہ دورے کے دوران کی جانے والی مہمان نوازی پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں سربراہان نے مختلف دفاعی معاملات میں باہمی تعاون بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کے اس حالیہ دورے سے امید کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عموماً اور دونوں بحری افواج کے مابین خصوصاً باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!