چین-اور-بھارت-میں-لداخ-پر-مذاکرات

چین اور بھارت میں لداخ پر مذاکرات

چین اور بھارت کے فوجی کمانڈروں کے مابین دونوں ممالک کی باہمی سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے۔بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق، یہ ملاقات گزشتہ روز مشرقی لداخ کے علاقے میں چین کے ساتھ سرحد پر ہوئی۔ممکنہ طور پر آج کے روزدونوں ممالک کی جانب سے بیانات جاری کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ پندرہ جولائی کو تاجکستان میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں فوجی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پندرہ ماہ قبل چینی افواج کے ہاتھوں بیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ممالک نے سرحدوں پر بڑی تعداد میں فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بیجنگ حکومت سرحدی تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!