چین اور روس کی مشترکہ پٹرولنگ
چین اور روس کی نیوی نے ویسٹ پیسفک میں پہلی مشترکہ نیول پٹرولز شروع کردیئے ہیں۔ چائنیز سورسز کے مطابق چین اور روس کی نیوی نے ویسٹ پیسفک کے پانیوں میں 17 سے 23 اکتوبر تک پہلی جوائنٹ سی پٹرولز کیری کیں جو حالیہ دنوں میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اس خطے کی سمندری حدود میں گٹھ جوڑ کو لیکر خاصی اہمیت کی حامل ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کی نیویز نے چند دن پہلے ہی مشترکہ نیول ایکسرسائز کی جس میں دونوں ممالک کی شپس کے علاوہ، ہیلی کاپٹرز، ایئر کرافٹس اور سب میرینز نے حصہ لیا۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.