چین انڈیا اورامریکہ کی اہم دفاعی خبریں
چین کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی ڈپلائمنٹ
چین نے حال ہی میں اپنے ایچ کیو 12 ایئر ڈیفنس سسٹم کو فوج میں ڈپلائمنٹ سے متعلق ویڈیو ریلیز کی ۔ گراونڈ بیسڈ روڈ موبائل شارٹ اور میڈیم رینج ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی رینج پانچ سے لیکر پچاس کلومیٹر ہے۔یہ ایئر ڈیفنس سسٹم لو فلائنگ ایئر کرافٹس ، میڈیم رینج بیلسٹک میزائلز اور کروز میزائلز کے علاوہ یو اے ویز کو انٹرسپٹ کرسکتا ہے۔ ملائشیا، میانمار ، تھائی لینڈ اور ازبکستان کے علاوہ ترکمانستان کے زیر استعمال ہے۔ ایک اورخبر کے مطابق چین کے انڈرڈویلپمنٹ جے 31 یا جے 35 کی کچھ مزید کمپیوٹرجنریٹڈ امیجز دیکھنے کو ملے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ چائنیز کمپنی جے 35 پر تیزی سے کام کررہی ہیں اور ممکنہ طور پر اسکا ایک نیول ورژن بھی چائنیز نیوی کےلیے تیار کیا جائیگا۔
انڈین طیاروں کے لیے امریکی کنٹریکٹ
انڈین ایئر فورس کے زیر استعمال 12 سی 130 جے سپر ہرکولیس طیاروں کی سپورٹ کے لیے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کو پانچ سالہ سپورٹ کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا ہے۔ 328 ملین ڈالر کنٹریکٹ کے تحت لاک ہیڈ ان طیاروں کے لیے گراونڈ سپورٹ، گراونڈ ہینڈلنگ ایکوئپمنٹ کے علاوہ سسٹینمنٹ کا کام سرانجام دیگی۔ یاد رہے کہ سی 130 جے اس وقت دنیا کے بائیس ممالک کے زیر استعمال ہے۔ یاد رہے کہ انڈیا نے 6 سی 130 دوہزار سترہ اور چھ 2019 میں رسیوکیے تھے۔
امریکی فوج کا آئرن ڈوم پر تجربہ
ایو ایس آرمی نے اسرائیلی میزائل ڈیفنس آرگنائزیشن کے ساتھ ملکر کچھ عرصہ پہلے اسرائیل سے خریدے جانیوالے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کو ٹیسٹ کیا۔ پہلی باقاعدہ لائیو فائر ایکسرسائز میں آئرن ڈوم نے آٹھ کروزمیزائلز کو کامیابی سے انٹرسپٹ کیا۔ یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اگست 2019 میں اس سسٹم کی دو بیٹریز خریدنے کا معاہدہ طے پیا تھا جس کی ڈلیورزیز 2020 میں شروع ہوئیں تھیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.