روس کی شپ کے لیے کروز میزائل
روس کی نئی ملٹی رول آئس بریکینگ پیٹرول شپ کو کلیبر کروز میزائل سے لیس کیا جائیگا۔ کنٹینر ٹائپ کروز میزائل سسٹم کو اس پراجیکٹ 23550 شپ پر نصب کیا جائیگا۔ کلیبر کروز میزائل کسی بھی کوسٹل، ایئر بورن ، شپ بورن اور سٹیلائٹ سسٹم سے ٹارگٹ ایکوزیشن کا ڈیٹا حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میائل کی زیادہ سے زیادہ رینج دو ہزار کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس سلسلے کی دو شپس رشیئن نیوی کے لیے تیارکی گئی ہیں۔ یہ شپ چھ ہزار آٹھ سو ٹن ڈسپلیسمنٹ اور ایک سو چودہ میٹر لمبی ہے۔ اس پر آٹھ کلیبر کروز میزائل کے علاوہ ایک 76 ملی میٹر گن اور ہیلی کاپٹر کے لیے ہینگر بھی موجود ہے۔ اس سلسلے کی ابتدائی شپ کو 2023 میں باقاعدہ انڈکٹ کیا جائیگا۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.