پاکستان اور ایران میں دفاعی تعاون

پاکستان اور ایران میں دفاعی تعاون

 ایران کے چیف آف جنرل سٹاف نے گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا ، دورے کے دوران وہ مسلح افواج کے سربرہان کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور پرائم منسٹر سے بھی ملاقات کی، ایرانی چیف آف جنرل سٹاف نے بعد میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا بھی دورہ کیا۔ ایران کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ پاکستان سےٹینک خریدنے اور انکی رپیئر اینڈ مینٹی نینس کے حوالے سے دلچسبی رکھتا ہے۔ اسکے علاوہ پاکستان اور ایران میں شپ بلڈنگ، سب میرین پروڈکشن اور رپیئر اینڈ میں جوائنٹ وینچر پر بھی اتفاق پایا جاتا ہے۔مختلف سورسز کے مطابق ایرانی ملٹری آفیشلز نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا دورہ بھی کیا، واضح رہے کہ پاکستان ایران کو الخالد سیریز کے ٹینک، موجودہ ایرانی ٹینکس کی اپ گریڈز اور عظمت کلاس فاسٹ اٹیک کرافٹ آفر کرسکتا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!