بوئنگ کی جانب سے انڈیا کو پی ایٹ کی ڈلیوری
امریکی کمپنی بوئنگ نے انڈین نیوی کو دسواں پی ایٹ آئی میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ ڈلیور کردیا ہے۔ 2013 میں انڈین نیوی میں انڈکٹ ہونیوالے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ پی ایٹ ابتک 30 ہزار فلائٹ آرز مکمل کرچکے ہیں۔ اس اینٹی سب میرین ، اینٹی سرفیس وارفیئر اور میری ٹائم ریکونیسنس ایئر کرافٹ کی رینج دو ہزر کلومیٹر سے زائد، جبکہ سپیڈ تقریبا 800 کلومیٹر پر آر ہے۔ اس پر ہارپون اینٹی شپ کروز میزائل بلاک ٹو اور ایم کے 54 ٹارپیڈو لانچرز موجود ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.