کیا تھنڈر نے رفال کو مشقوں میں ہرادیا؟

کیا تھنڈر نے رفال کو مشقوں میں ہرادیا؟

گزشتہ دو روز سے مسلسل رومرز دیکھنے اور سننے کو مل رہی ہیں کہ اناطولین ایگل 2021 مشقوں میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے قطر کے رفال طیاروں کو بیٹ کردیا، وغیرہ وغیرہ آپ لوگوں کی طرف سے کمنٹس کرکے اس بارے میں پوچھا گیا۔سب سے پہلے تو جو بات غور طلب ہے وہ یہ کہ اس طرح کی مشقوں میں سامنے آنیوالے نتائج عام طور پر پبلک نہیں کیا جاتے، دوسرا یہ کہ اگر کچھ تھوڑی بہت معلومات ریلیز کی بھی جائیں تو کچھ عرصہ بعد اور غیرمصدقہ ہی ہوتی ہیں۔لہذا اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک تائیوان کے میڈیا چینل نے اس طرح کی خبر چلائی جبکہ ایک آرٹیکل کو لیکر لوگوں نے اسکو بڑھا چڑھا کر پیش کیا حالانکہ اسی آرٹیکل کے پہلے پیراگراف میں لکھا ہے کہ اس بارے میں کوئی افیشل خبر دستیاب نہیں لہذا اسکو فیک تصور کرتے ہیں۔ تھنڈر ایک لائٹ ویٹ ملٹی رول کمبیٹ ایئرکرافٹ ہےاور یہ اپنا وہ رول بخوبی نبھارہا ہے جس کے لیے اسے تیار کیا گیا تھا، لیکن خدارا ہمارے ہمسایوں کی طرح اسے اتنا نہ بڑھا چڑھا کر پیش ناکریں کہ جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو ویسے بھی ہم بولنے اور فلمیں بنانے سے زیادہ کرکے دیکھانے والے ہیں۔ ان مشقوں کا نو ڈاوٹ فائدہ ہوا ہے اور متعلقہ ایئر فورسز کو مختلف جارحانہ اور دفاعی آپریشنز کے لیے حکمت عملی ترتیب دینے اور اپنے منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کا موقع ملتا ہے۔ ان مشقوں میں تمام ایئر فورسز کے پائیلٹس کو اپنی اور اپنے ایسٹس کی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوتا ہے۔ جو بہرحال پی اے ایف کے پارٹیسپینٹس کو بھی حاصل ہواہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!