سعودیہ اور امریکہ میں اختلافات
امریکہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ایک سو پندرہ کلومیٹر دور پرنس سلطان ایئر بیس سے اپنے پٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کی بیٹریز ریموو کردی ہیں۔ حالانکہ ان دنوں سعودی عرب کو حوثی باغیوں کی جانب سے شدید میزائل اور ڈرونز حملوں کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے جون 2021 میں اعلان کیا تھا کہ وہ مڈل ایسٹ سے سینکڑوں ٹروپس ، ایئر کرافٹس اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کو کہیں اور منتقل کرے گا۔ ڈبلیو ایس جے میں چھپنے والے آرٹیکل میں کہا گیا تھا امریکہ نے عراق، کویت، جارڈن اور سعودی عرب سے پہلے بیان کیے گئے ایسٹس کو ریموو کردے گا۔ اب امریکن آفیشلز کا کہنا ہے کہ حالیہ ڈویلپمنٹ اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ لیکن امریکی صدر نے اسی اثنا میں ایف بی آئی کو نائن الیون میں ملوث سعودی نیشنلز کی تفصیلات ڈیکلاسفائیڈ کرنیکو کہا ہے۔ ادھر امریکی سیکرٹری دفاع کا وزٹ بھی ملتوی ہوگیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی آفیشلز نے اس ڈویلپمنٹ پر مصر اور سعودی عرب کی جانب سے امریکہ پر شدید تنقید کے حوالے سے وارن کیا ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.