مصر اور سویز کینال
مصر نے نہر سوئیز سے گزرنے کی اجرت میں 6 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔سویز کینال انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق فروری 2022 سے نہر سوئیز سے گزرنے کی اجرت میں 6 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم یہ اضافہ سیاحتی اور قدرتی گیس لیجانے والے بحری جہازوں پر نافذ نہیں ہوگا۔ مذکورہ بحری جہاز سابقہ اجرت ادا کرتے رہیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نہر سوئیز انتظامیہ کے قدرتی گیس کے جہازوں کو مذکورہ اضافے سے معاف رکھنے کی وجہ ان جہازوں کو دی گئی 25 فیصد رعایت کو رواں مہینے سے 15 فیصد کیا جانا ہے۔ جبکہ سیاحتی جہازوں کے لئے سابقہ اجرت کو برقرار رکھنے کی وجہ کورونا وائرس کے اثرات میں کمی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ نہر سویز انتظامیہ نے 21 ستمبر میں جاری کردہ بیان میں 2020 کے پہلے 9 ماہ کے دوران نہر کی آمدنی میں 11،6 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ ایشیاء اور یورپ کے درمیان تیز ترین رسل و رسائل کی حیثیت کی حامل نہر سوئیز مصر کے فارن کرنسی بہاو کے اہم ترین ذرائع میں سے ایک ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.