جاپان اورانڈین ایکسرسائز کا اختتام

جاپان اورانڈین ایکسرسائز کا اختتام

 جاپان اور انڈیا کے درمیان مشترکہ میری ٹائم ایکسرسائز یعنی جیمکس اپنے اختتام کو پہنچی، چھ سے آٹھ اکتوبر تک ہونیوالی اس ایکسرسائز میں عربیئن سی میں دونوں ممالک کی شپس اور ایئرکرافٹس نے حصہ لیا۔ ان مشقوں میں سرفیس ، سب سرفیس اور میری ٹائم ڈومین میں ایئر اپریشنز کے نقطہ نظر سے مختلف اپریشنز شامل تھے۔ انڈین نیوی کی طرف سے اس ایکسرسائز میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائور آئی این ایس کوچی نے سی کنگ ہیلی کاپٹرسمیت، پی ایٹ آئی میری ٹائم پٹرول ایئرکرافٹ، آئی این ایس تیگ گایئڈڈ میزائل فریگیٹ اور مگ 29 کے طیاروں نے شرکت کی۔ جبکہ جاپان کی طرف سے ازموکلاس ہیلی کاپٹر کیئریئر، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائورموراسیم اور ایس ایچ 60 کے ہیلی کاپٹرز نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ اس سلسلے کی پانچویں ایکسرسائز تھی۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!