پاک نیوی کمانڈوز کی ایکسرسائز

پاک نیوی کمانڈوز کی ایکسرسائز

 پاک بحریہ نے آٹھویں ملٹی نیشنل ایکسرسائز ‘نصرت’2021 میں شرکت کی۔ اس ایکسرسائز کا انعقاد ترکی میں ہوا۔ پاک بحریہ کی دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیم نے اس ایکسرسائز میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے ساتھ شرکت کی۔نصرت 2021 میں آذربائیجان، بنگلہ دیش، بیلجیم، بلغاریہ، جرمنی، عراق، لیبیا، عمان،ساوتھ کوریا، رومانیہ اور تنزانیہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ نیٹو مائن کاؤنٹر میژر گروپ (Nato Mine Counter Measure Grop) اور نیٹو کے سینٹر فار میری ٹائم ریسرچ اینڈ ایکسپیریمنٹیشن کے نمائندوں نے بھی ایکسرسائز میں حصہ لیا۔اس ایکسرسائز کا انعقاد خصوصاً اسپیشل آپریشنز فورسز کے دائرہ کار میں پیشہ وارانہ مہارت کے تبادلے کو ممکن بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ایکسرسائز میں عسکری حربے بشمول زیرِ آب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے آپریشنز اور سمندر میں مائن کاوئنٹر میژرز شامل تھے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!