فتح ون راکٹ سسٹم کا تجربہ
پاک فوج نے فتح ون ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا دوسرا کامیاب تجربہ کیا۔ سات جنوری 2021 کو کیے جانیوالے تجربے کے برعکس حالیہ تجربے میں اس سسٹم کا کلوز اپ دیکھنے کو ملا جس سے کچھ چیزوں کی کسی حد تک تصدیق کی جاسکتی ہے۔ ایک تو یہ کہ اس ملٹی راکٹ لانچ سسٹم کی ممکنہ طور پر چار کنسترز موجود ہیں جس سے ایک وقت میں چار راکٹس لانچ کرسکتا ہے۔ فتح ون کی رینج 140 کلومیٹر ہے اور یہ گائیڈڈ راکٹ کی بدولت پن پوائنٹ ایکوریسی سے دشمن کی حدود کے اندر اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ فتح ون راکٹ میں ڈیول پلس راکٹ موٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔ جس کی مدد سے اسکی لانچ کے سے لیکر ہدف کو نشانہ بنانے تک ہائی سپیڈ برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان فتح ٹو پر بھی کام کررہا ہے جو ممکنہ طور پر اس سے زیادہ رینج اور صلاحیتوں سے لیس ہوگا۔ حالیہ تجربے میں دو راکٹس کو لانچ کرکے ٹیسٹ فائر کیا گیا اور فوٹیج کے مطابق دونوں نے ہدف کو پن پوائنٹ ایکوریسی سے نشانہ بنایا۔ ممکنہ طور پر فتح ون اور مستقبل میں فتح ٹو کی تیاری اور انڈکشن سے پاک فوج کی راکٹ فورس تمام طرح کے روایتی خطرات کو روایتی ہتھیاروں سے دشمن کی سرحد کے اندر ہی ٹھکانے لگانے کی بہتر پوزیشن میں ہوگی
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.