فن لینڈ کے لے کوریئن ہاؤٹزرز
فن لینڈ کی وزارت دفاع نے کوریئن کمپنی ہینوا ڈیفنس کی تیار کردہ کے نائن تھنڈر سیلف پروپیلڈ ہاؤٹزر خریدنے کے منظوری دے دی ہے۔ منسٹری آف ڈیفنس نے اس سال پانچ کے نائن اور اگلے سال پانچ مزید خریدنے کی منظوری دی۔یاد رہے کہ ساوتھ کوریئن فوج کے علاوہ انڈین آرمی بھی یہ ہاؤٹزر استعمال کرتی ہے جسکو ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فن لینڈ کی طرف سے فروری 2017 ایک سو چھالیس ملین یورو کے معاہدے کی منطوری دی گئی تھی، جس کے تحت کوریا سے ٹوٹل 48 سرپلس کےنائن خریدی جانی تھی۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.