فرنچ عدالت کا رفال ڈیل کی تحقیقات کا حکم
اطلاعات کے مطابق پیرس کی ایک عدالت نے نیشنل فنانشل پراسیکیوٹر کو 2016 میں انڈیا کے ساتھ طے پانیوالے رفال فائیٹر ایئرکرافٹ کے معاہدے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔فرنچ انوسٹیگیٹیو ویب سائٹ میڈیا پارٹ نے دو جولائی کو اس بات کی تصدیق پی این ایف کے حوالے سے کی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے 28 اپریل کو فرانس کی اینٹی کرپشن این جی او نے اس معاہدے سے متعلق پی این ایف یعنی نیشنل فنانشل پراسیکیوٹر میں شکایت درج کی تھی۔اس درخواست میں پی این ایف کو بھارت کے ساتھ ہونیوالی اس ڈیل میں، متعدد بے ضابتگیوں کے حوالے سے عدالتی تحقیقات کا کہا گیا تھاتاہم بے ضابتگیوں یا کسی بھی قسم کی کرپشن کی فرنچ ڈیسالٹ نے اپریل میں تردید کی تھی۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.