جرمن فوجی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
جرمن حکام کا کہنا ہے کہ اسکی فوج کے دو سابق اہلکاروں کو دہشت گردی میں ملوث ہونیکے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں پر شبہ ہے کہ انھوں نے سابق فوجیوں اور ریٹائرڈ پولیس افسران پر مشتمل ایک نیم فوجی گروپ تشکیل دے رکھا ہے۔ اس گروپ کے ارکان کی تعداد 100 سے لیکر 150 بتائی گئی ہے۔ اس غیرقانونی مسلح گروپ نے ان دو فوجی اہلکاروں کی سربراہی میں اپنا کام کرنا تھا جنکو اب گرفتارکیا گیا ہے۔ جرمن سورسز کے مطابق یہ دونوں فوجی اہلکار اس گروپ کو یمن میں جاری خانہ جنگی میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.