ہیوی انڈسٹریز کی ملکی ساختہ آرٹلری گن
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی الیکٹرانک میڈیا پر ڈاکیومنٹری میں آفیشلز کا کہنا ہے کہ انڈسٹری نے مقامی سطح پر 155 ملی میٹر کی آرٹلری گن تیارکرلی ہے۔ جس پر ٹیسٹ اور ٹرائلز بہت جلد شروع کردیئے جائیں گے، ٹیسٹ اور ٹرائلز کے بعد یہ گن پاک آرمی کے حؤالے کی جائے گی۔ اس ڈاکیومنٹری میں جہاں الخالد ون کے بعد ایک اور ٹینک یعنی ممکنہ طور پر الخالد ٹو کی تیاری پر بھی بات کی گئی ہے کہ وہ بہت جلد پاک آرمی کے حوالے کیا جائیگا۔ اس ڈاکیومنٹری میں محافظ فور آرمرڈ وہیکل ، چائنیز ساختہ بی جے 2022 سیریز جیپس اور ڈریگن وہیکلز کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈیفنس ایکسپرٹس کے مطابق ممکنہ طور پر ہیوی انڈسٹریز کی یہ آرٹلری گن ٹوڈ آرٹلر ی ہوگی۔ لیکن ماڈیولر ڈیزائن کی بدولت اسکو سیلف پروپیلڈ ہاؤٹزر پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔آگر آپ پاک آرمی کی آرٹلری گن کی اقسام اور خصوصیات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ڈیٹیل ویڈیو کا لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.