پاکستان میں امریکی اڈوں اور داخلی سیکورٹی پر اہم اجلاس
اطلاعات کے مطابق یکم جولائی کو قومی اسمبلی کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی ایک ان کیمرہ میٹنگ میں بریفنگ لیگی۔ اس بریفنگ کو قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر چیئرکریں گے، جبکہ دیگر شرکا میں وزیر خارجہ، وزیرداخلہ، وزیردفاع، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پییپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو اور دیگر ممبرقومی اسمبلی شرکت کتین گے۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی اس اجلاس میں شرکت کرین گے۔ اہم قومی امور، افغانستان اور داخلی صورت حال پر نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کی جانب سے کمیٹی کو بریف کیا جائیگا۔
ہمارے مطابق ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 پوائنٹس پر عمل در امد کرنیکے باجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھے جانیکے سے فیٹف کو ایک آرم توئسٹنگ ٹول کے طور پر استعمال کیے جانیکی ہر لحاظ سے تصدیق ہوچکی ہے۔ لہذا عین ممکن ہے کہ امریکہ کو فوجی اڈے نہ دینے کے معاملے پر امریکہ نے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھ کر ایک طرح سے پیغام دیا ہے۔ اور اب امریکہ بیک چینل سے پاکستان کو اڈوں کے حصول کے لیے کچھ مراعت خاص طور پر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی پیش کش کررہاہے۔ جس پر ہماری سیاسی اور عسکری قیادت غور و خوص کررہی ہے۔ لیکن کسی بھی قسم کی پیش کش کو پست ڈالتے ہوئے ، امریکہ کو اڈے دینے سے باز رہنا ہوگا، میرے خیال سے یہ پاکستان کے لیے بہت ہی نقصان دہ ثابت ہوگا، آپ کی اس بارے میں کیارائے ہے کمنٹ باکس میں شیئر کریں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.