انڈیا ایویکس اور پسنجر طیاروں کی منظوری
انڈین حکومت نے ایئر انڈیا ایئرلائن کے زیر استعمال چھ پسنجر طیاروں کو ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول ایئرکرافٹس میں کنورٹ کرنیکی منظوری دے دی ہے۔اس مقصد کے کیے ایئر انڈین کے چھ اے 319 طیاروں پر سسٹمز اور ریڈار انسٹالیشنز کا کام کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ اے 319 ایئر بس کی اے 320 فیملی کا طیارہ ہے اور اس میں 124 سے لیکر 156 افراد کو کیری کرنیکی صلاحیت ہے، اسکی رینج 6900 کلومیٹر ہے۔ ایک اور خبر کے مطابق کیبنیٹ کمیٹی نے 56 سی 295 پسنجر ایئرکرافٹ بھی خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس میں چالیس ایئرکرافٹ ایئربس کی کولیبوریشن سے انڈیا میں تیار ہونگے۔ 9250 کلوگرام کارگو کیپسیٹی کے ساتھ اسکو ٹرانسپورٹیشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طیارے کو میڈیکل ایویکیوایشن، وی آئی پی ٹرانسپورٹیشن، اور ملٹری اپریشنز کے علاوہ ایئر ٹو ایئر ریفولنگ جیسے ملٹی مشن رولز میں کنفگر کیا جاسکتا ہے
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.