انڈین ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
انڈین سورسز کے مطابق بھارتی فضائیہ کے پائیلٹ نے چینوک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی آنے پر ہیلی کاپٹر کو ایک نجی سکول کے گراونڈ میں ایمرجنسی لینڈنگ کروائی۔ چینوک ہیلی کاپٹر بکسر ضلع میں تربیتی پرواز پر تھا جب اسے شام پانچ بج کر پچیس منٹ پر سکول گراونڈ میں لینڈ کیا گیا۔ تاہم اس ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ یا درہے کہ اس سے پہلے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو بھی فنی خرابی آنے پر بھارتی پائیلٹ کھیتوں میں اتار چکے ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.