انڈونیشیا ۔ کوریا مشترکہ پراجیکٹ
ساؤتھ کوریئن آفیشلز کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے ساتھ کے ایف ایکس سے متعلق پراجیکٹ کی پیمنٹس کا معاملہ نومبر تک طے پا جائیگا۔ کوریئن ہیڈ آف سٹیٹ آرمز کا کہنا ہے کہ ہمارے درمیان پیمنٹس کے معاملات نومبر تک طے پاجائیں گے۔ یاد رہے کہ ساؤتھ کوریا اور انڈونیشیا مشترکہ طور پر 4.5 جنریشن طیارے پر کام کررہے ہیں۔ساتھ اعشاریہ تین ارب ڈالر مالیت کے اس پراجیکٹ پر بیس فیصد اخراجات انڈونیشیا نے برداشت کرنے ہیں، تاہم اب تک کی متعلقہ کاسٹ کا شیئر انڈونیشیا ادا نہیں کرسکا، جس پر دونوں ممالک میں کافی اختلافات تھے، جنکو کافی حدتک سیٹل کرلیا گیا ہے۔ انڈونیشیا نے کچھ عرصہ پہلے ہی ساؤتھ کوریا سے چھ ٹی 50 آئی طیارے آڈر کیے ہیں جنکو کوریئن ایرو سپیس انڈسٹریز تیار کررہی ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.