ایرانی نیوی کی سب سے بڑی شپ کو آگ لگ گئی
گزشتہ رات گلف آف اومان میں ایرانی نیوی کی سب سے بڑی شپ کو آگ لگ گئی۔ اس آگ کے نتیجے میں اس شپ کے ڈوب جانیکی تصدیق ایرانی نیوز ایجنسیز کی جانب سے کی گئی۔ شپ کو آگ لگنے کا واقعہ ایران کی جیسک بندرگاہ سے 1280 کلومیٹر دور پیش آیا۔ایران میں سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھنے کو ملی جس میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ شپ مین موجود پرسنیل لائف جیکٹس کے ساتھ شپ سے نکل رہے ہیں اور اس ویسل کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔خارگ نامی اس سرفیس ویسل کو دوسری شپ کو سپورٹ فراہم کرنےکے علاوہ ہیوی کارگو کیری کرنے اور ہیلی کاپٹر کے لانچ پوائنٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔یوکے سے حاصل کردہ اس شپ کع 1984 میں بہت لمبے مذاکرت کے بعد حاصل کرکے ایرانی نیوی میں شامل کیا گیا تھا۔ گوکہ ایرانی حکام کی طرف سے اس آگ کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم 2019 سے ایران کے اندر اور باہر گلف آف اومان میں کئی مشتبہ واقعات ہو چکے ہیں۔