آئی ایس آئی کے سربراہ افغانستان میں

آئی ایس آئی کے سربراہ افغانستان میں

افغان طالبان کی دعو ت پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی آفیشلز کے دفد کے ہمراہ آج صبح کابل پہنچے ہیں۔ جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے پاک افغان سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے مستقبل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ممکنہ طور پر افغانستان کے اندر موجود پاکستان کے خلاف دہشت گرد کاروائیاں کرنیوالوں سے متعلق تفصیلات اور ایکشن پر بھی بات چیت ہوگی۔ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کام کررہے ہیں۔ دوسری جانب طالبان کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ مولوی شیر محمد عباس استانکزئی کی قیادت میں وفد نے دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا ، دورے کے دوران انکی سفیر سے ملاقات ہوئی ، تازہ ترین صورتحال، پاک افغان تعلقات اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!