تھنڈر بلاک تھری اپ ڈیٹ

تھنڈر بلاک تھری اپ ڈیٹ

چائنیز اور دیگر میڈیا سورسز کے مطابق چین میں جے ایف سیوینٹین تھنڈر بلاک تھری سے متعلق کہا گیا ہے کہ اس پر نیا انجن ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ گوکہ اس انجن کے بارے میں ابھی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم ماہرین کے مطابق یہ چائنیز ساختہ ڈبلیو ایس 13 کو ہی کوئی ورژن ہے جسکو ایکسپورٹ کسٹمرز کے لیے بنایا اور ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ البتہ کچھ سورسز آر ڈی 93 ایم اے انجن کو ٹیسٹ کیے جانیکے حوالے سے سپیکیولیٹ کررہے ہیں۔ جہاں تک تھنڈر بلاک تھری کی پروڈکشن اور اسکی پاک فضائیہ میں ممکنہ انڈکشن کا تعلق ہے تو اس بارے میں شاید کوئی خبر 6 ستمبر کو سننے کو ملے۔ لیکن خبر کے منظر عام پر نہ آنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس پراجیکٹ پر کام نہیں ہورہا یا اس میں کوئی تاخیر ہے۔ عین ممکن ہے کہ اس سال کے آخر میں جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری کا پہلا بیچ پاک فضائیہ کے حوالے کردیا جائے۔ یاد رہے کہ جے ٹین سی کو بھی ریسنٹلی ڈبلیو ایس ٹین سی انجن سے پاورڈ فلائے کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!