ارجنٹینا کے لیے جے ایف سیونٹین
معروف ایوایشن جنرسلٹ، فوٹو گرافر اور رائٹر ایلن وارن نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ارجنٹینا کی ایئر فورس کے لیے پاک چین مشترکہ طور تیارکردہ جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری کی ایکوزیشن اسوقت ارجنٹینا کی پارلیمنٹ میں اپروول کے پراسس میں ہے۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ عراق کی جانب سے تھنڈر کی ایکوزیشن پر بات چیت ابتدائی سٹیج پر ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے بارے میں چند ہفتے پہلے پاکستان نیوز ایجنسی نے خبر دی تھی کہ عراق بھی پاکستان سے جے ایف 17 بلاک تھری خریدنے پر سنجیدگی سےغورکررہا ہے۔ ادھر ارجنٹینا کی وزارت دفاع نے کچھ عرصہ پہلے ہی اپنے اگلے مالی سال کے بجٹ میں تھنڈربلاک تھری کی ایکوزیشن کے لیے 644 ملین ڈالر پرپوز کیے ہیں۔ جس پر پارلیمنٹ کی طرف سے اپرروول کے بعد پیشرفت ہوگی۔ عراق سے متعلق بھی ابھی کچھ وٹوق سے کہنا قبل ازوقت ہوگا، گوکہ یہ دونوں ممالک اس ایئرکرافٹ میں خاصی دلچسبی رکھتے ہیں۔ اگر آپ ارجنٹینا کی جے ایف سینوٹین تھنڈر خریدنے میں برطانوی مداخلت کے امکانات اور تھنڈ ر کے پاسبل فیوچر کسٹمرز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ڈیٹیل ویڈیو کا لنک ڈسکرپشن میں موجود ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.