روس اور چین میں مشترکہ مشقیں

روس اور چین میں مشترکہ مشقیں

چین کی فوج ٹرانسپورٹیشن اور موبلائزیشن کے ریکارڈز قائم کرنے کے بعد اب روس میں پیس مشن 2021 جوائنٹ ایکسرسائز میں شرکت کے لیے روس میں موجود ہے۔ ہفتے کو شروع ہونیوالی اس ایکسرسائز کا اختتام 25 ستمبر کو ہوگا۔ ان مشقوں میں حصہ لینے کے لیے چین کے 558 ٹروپس، 130 وہیکلز اور وائے 20 سٹریٹیجک ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ روس پہنچے ہیں۔ ان مشقوں میں چین نے اپنے زی 8 ہیوی ہیلی کاپٹر اور زی 19 اٹیک ہیلی کاپٹر بھی ڈپلائے کیے ہیں۔ یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ہونیوالی ان مشقوں میں پاکستان، چین، روس، انڈیا، تاجکستان، کرغزستان ، قازقستان اور ازبکستان کے ٹوٹل چار ہزار فوجی شرکت کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ چائنیز ٹروپس کا ایک دستہ 6300 کلومیٹر کا فاصلہ بذریعہ ریل طے کرکے پانچ ستمبر کو روس پہنچا تھا۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!