کراچی شپ یارڈ نئے سسٹم کا افتتاح

کراچی شپ یارڈ نئے سسٹم کا افتتاح

کراچی شپ یارڈ اور انجینئرنگ ورکس میں 7300 ٹن کی گنجائش کے حامل شپ لفٹ اور ٹرانسفر سسٹم کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ویورز یہ شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم 7300 ٹن وزنی بحری جہازوں کیلئے ڈاکنگ اور مرمت کی سہولت فراہم کرے گا۔ ایک وقت میں یہ 12 شپس کو جگہ فراہم کر سکتا ہے۔ کراچی شپ یارڈ اور انجینئرنگ ورکس آفیشلز کے مطابق یہ شپ یارڈ کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا اور ملکی جہاز رانی کی صنعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کوبھی پورا کرے گا۔ اس سے جہازوں کی مرمت کے کام میں اضافہ ہوگا اور سرکاری اور نجی ادارے مستفید ہو سکیں گے۔ یاد رہے کہ اسوقت کراچی شپ یارڈ ملجم کوروٹس، چار یوآن کلاس سب میرینز کے علاوہ عظمت کلاس فریگیٹس اور میجٹ سب میرینز پر بھی کام کررہا ہے۔ مستقبل میں اس میں 5000ٹن سے زائد ڈسپلیسمنٹ رکھنی والی جناح کلاس فریگیٹ پر بھی کام کیا جائیگا۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!