لبنان کا اسرائیلی جارحیت پر جواب
حزب اللہ نے، لبنان پر حملے کے جواب میں، اسرائیل پر میزائل حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ شب لبنان کے جنوبی علاقوں الجرموک اور الشواکر پر اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں حزب اللہ سے منسلک “شہید علی کامل محسن” اور “شہید قاسم طحٰن ” گروپوں نے اسرائیل کے زیر قبضہ فارم ہاوسوں پر 122 ملی میٹر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔بیان میں راکٹوں کی تعداد اور کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ تاہم اسرائیل کے چینل 13 نے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کی طرف کم ازکم 10 راکٹ پھینکے گئے ہیں اور گولان کی پہاڑیوں پر سائرن بجائے گئے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.