امریکی سپیشل فورسز کے لیے لوئٹرنگ میونیشن

امریکی سپیشل فورسز کے لیے لوئٹرنگ میونیشن

 امریکی سپیشل اپریشن کمانڈکے لیے ایرووائرنمینٹ کو20 اعشاریہ تین ملین ڈالر کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ کے تحت یہ کمپنی امریکی کمانڈوز کے لیے سوئچ بلیڈ 600 ٹیکٹیکل میزائل سسٹم جسکو عرف عام لوئٹرنگ میونیشن کہا جاتا ہے وہ فراہم کریگی۔ سوئچ بلیڈ آل ان ون مین پورٹیبل لوئٹرنگ میونیشن ہے یہ چالیس منٹ سے زائد فضا میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سستم کی رینج چالیس کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس میں جیولن ملٹی پرپز وارہیڈ کا استعمال کیا گیا ہے ،جس سے ہلکی بکتربند گاڑیوں اور پرسنیل کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس سسٹم کی میکسیمم سپیڈ 180 کلومیٹر پر آر اور یہ موونگ ٹارگٹس کو بھی لاک کرکے نشانہ بناسکتا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!