یوکرین کے لیے مزید ترک ڈرون
یوکرین کے بارے میں اطلاعا ت ہیں کہ وہ ترکی سے مزید چوبیس ٹیکٹیکل بلاک ٹو یعنی TB2ڈرونز خریدے گا۔ یہ بات یوکرین کے چیف آف آرمڈ فورسز نے آزربائیجان کی نیوز ایجنسی سے حالیہ انٹرویو میں کہی ۔ یاد رہے کہ یوکرین اسوقت بارہ ٹی بی ٹو ڈرون استعمال کررہا ہے۔ جو اسکی نیول اور ایئر فورس کے زیر استعمال ہیں۔ اس سے پہلے یوکرینیئن آفیشلز زیادہ سے زیادہ 48 ٹی بی ڈرون ایکوئر کرنے کا کہ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ یوکرین نے تقریبا ستر ملین ڈالر کی لاگت سے ترکی سے چھ ٹی بی ٹو ڈرونز دو کنٹرول سٹیشن اور 200 سمارٹ میونیشن خریدے تھے جو کمپنی نے جنوری 2019 میں ڈلیور کیے تھے۔ اسی طرح سے یوکرین کی نیوی نے اس سال جولائی میں ٹی بی ٹو ڈرونز کا فرسٹ بیچ حاصل کیا تھا۔واضح یوکرین کی نیوی ترکی سے چار اڈا کلاس کوروٹس بھی خرید رہی ہے جن میں سے پہلی کی کنسٹرکشن جاری ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.