نیول چیف کا دورہ امریکہ
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے امریکہ کا دورہ کیا اور 24 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم 2021 میں شرکت کی۔ دورے کے دوران، نیول چیف نے وہاں موجود دیگر بحری افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔بین الاقوامی سی پاور کانفرنس امریکی نیول وار کالج نیو پورٹ میں ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ یہ فورم عالمی بحری رہنماؤں کو ایک منفرد موقع مہیا کرتا ہے جہاں مشترکہ بحری چیلنجز سے نمٹنے اور بین الاقوامی میری ٹائم سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کیا جاتا ہے ۔اس سال سمپوزیم کا موضوع “اتحاد میں طاقت” تھا اور اس میں 80 سے زائد ممالک کے وفود بشمول مختلف ممالک کی بحریہ اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان نے شرکت کی۔ سمپوزیم کے دوران چند اہم موضوعات پر مباحثے بھی کیے گئے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.