سعودیہ کے لیے نئے میزائل
امریکہ نے سعودی ایئر فورس کے لیے 650 ملین ڈالر کی سیلز کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے کے تحت امریکہ سعودی ایئر فورس کے لیے ایم ریم یعنی ایڈوانسڈ میڈیم رینج ایئر ٹو ایئر میزائل کے جدید ورژن اے آئی ایم سی ایٹ کی فراہم کریگا۔ سی ایٹ اس میزائل سیریز کو ابتک کا لیٹسٹ ورژن ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس سیل سے اسکے گلف ریجن میں لانگ ٹرم آلائے کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب AIM-120C میزائلوں سے ڈرون حملوں کو روکنے میں مفید ہے۔ کیوں ان ڈرون حملوں سے خطے میؔں ا مریکی افواج کو خطرہ لاحق ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں موجود 70,000 سے زیادہ امریکی شہریوں کو بھی اس نظام سے تحفظ ملے گا۔اس ڈیل میں 280 اے آئی ایم 120 سی ایٹ کے علاوہ پانچ سو زائد ایل اے یو 128 لانچر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بعض امریکی حلقوں نے سعودی عرب کے ساتھ میزائیلوں کے اس سودے پر اعتراض کیا ہے تاہم امریکی وزارت خارجہ نے اپنی متعدد ٹویٹس میں اس کا یہ کہہ کر دفاع کیا کہ یہ ہتھیار زمینی حملے کے لیے نہیں ہیں اور میزائل صرف فضائی دفاع کے لیے ہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.