نائیجریا کو سپر ٹوکینو کی ڈلیوریز
نائیجریا کو چھٹا اور آخری سپر ٹوکینو ڈلیورکردیا گیا ہے۔ پہلا سپر ٹوکینو جولائی میں ڈلیورکیا گیا تھا اور اسکو 31 اگست کو آفیشلی انڈکٹ کیا گیا۔ یاد رہے کہ سپر ٹوکینو برازیلین کمپنی ایمبریئر کے ٹربو پراپ لائٹ اٹیک ایئر کرافٹ ہیں۔ ایمبریئر نے برازیل کے علاوہ امریکہ میں بھی اسکی پروڈکشن فسلٹی قائم کررکھی ہے۔ امریکہ کے فارن ملٹری سیل کے تحت نائیجریا نے پانچ سو ملین ڈالر کی لاگت سے یہ طیارے خریدے ہیں۔ جبکہ نائیجریا پاکستان اور چین کا مشترکہ طور پر تیار کردہ جے ایف سیوینٹن تھنڈر بلاک تھری بھی اپنے فلیٹ میں شامل کرچکا ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.