شمالی کوریا کا نیا لانگ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم

شمالی کوریا کا نیا لانگ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم

شمالی کوریا نے اپنے نئے موبائل لانگ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کو ان ویل کردیا ہے۔ اس سسٹم کا ٹیسٹ لانچ چند دن پہلے ہی کنڈکٹ کیا گیا ہے۔ اس ایئر ڈیفنس سسٹم کو ابھی کوئی باقاعدہ نام نہیں دیا گیا، لیکن اسکو رشیئن ایس 400 سسٹم کی طرح قرار دیا جارہا ہے۔ کوریئن سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق اس سسٹم کے ٹیسٹس میں اسکی شاندار اینٹی ایئر کرافٹ صلاحیت، لانگ رینج انگیجمنٹ اور ایکوریسی کے علاوہ کوئیک ڈپلائمنٹ اور ملٹی پل ٹارگٹس کو انگیج کرنے کی صلاحیت کو پرکھا گیا۔ حالیہ ایئر ڈیفنس سسٹم کے ٹیسٹ کی اطلاعات اس سے پہلے ہائپر سانک میزائل، سٹریٹیجک کروز میزائل اور ریل لانچڈ بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد سامنے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سسٹم کے ٹیسٹ سے متعلق کوئی ویڈیو جاری نہیں کی گئی۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!