پاک ۔ قطر ۔ ترکی کی مشترکہ مشقوں کا اختتام
پاکستان، قطر اور ترکی کے درمیان سپیشل فورسز مشقیں اختتام پذیر ہوگئی۔ تینوں برادر اسلامی ملکوں کی سپیشل فورسز کے درمیان یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایکسرسائز تھی جو ترکی میں منعقد ہوئی۔ ترکی کے پاس جہاں نیٹو فورسز کے ساتھ کام کرنے اور ٹیکنالوجی تک رسائی ہے وہاں پاکستان کے پاس دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ہینڈ آن ایکسپیئریئنس موجود ہے۔ تینوں ممالک کی فورسز کو اس طرح کی ایکسرسائز سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور آپس میں ہم آہنگی کا موقع ملتاہے۔ اس سلسلے کی ایکسرسائزز آئندہ بھی منعقد ہوتی رہیں گی۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.