پاکستان اور چیک رپبلک دفاعی تعاون

پاکستان اور چیک رپبلک دفاعی تعاون

پاکستان کی چیک رپبلک میں موجود ایمبیسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چیک رپبلک کے درمیان ڈیفنس انڈسٹری اور لاجسٹکس میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک معاہدے پر چھ اکتوبر کو دستخط ہوئے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مزید بہتری لائی جائیگی۔ ایگریمنٹ سائنگ سیرمنی میں چیک رپبلک کے وزیر دفاع اور پاکستانی سفیرنے شرکت کی، اس دوران پاکستان آرڈنینس فیکٹریز کے آفیشلز بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ پاکستان اپنے فوج کے لیے چیک رپبلک کی اسالٹ رائفل CZ 806 ٹیسٹ کرچکا ہے۔ جبکہ پاکستان اپنی اسلحہ ساز فیکٹری پی او ایف میں ایک مقامی رائفل بھی تیارکررہا ہے۔ جسکو پی کے 18کہا جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے پاکستان نے یہ معاہدہ چیک رپبلک سے رائفل خریدنے اور اسکی پاکستان میں مینوفکچرنگ کے لیے کیا ہو۔ یا پھر پاکستان آرڈینینس فیکٹریز میں اپ گریڈز کو لیکر چیک ٹیکنیکل سپورٹ بھی اس معاہدے کا حصہ ہو۔ خیر اس پر ابھی کچھ بھی وثوق سے نہیں کہا جاسکتا۔ اگر آپ پاک آرمی کی رائفل رپلیسمنٹ اور اس سے متعلق ترائلز اور نتائج کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ڈیٹیل ویڈیو کا لنک ڈسکرپشن میںوجود ہے

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!