پاک آرمی کی باڈر پر فوج کی تعیناتی

پاک آرمی کی باڈر پر فوج کی تعیناتی

پاک فوج نے افغانستان کے ساتھ ملحقہ باڈر پر موجود تمام باڈر کراسنگ پوا ئنٹس پر ریگولر ٹروپس تیعنات کردیئے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ تخریب کار کاروائیوں کا افغانستان کی صورت حال سے براہ راست تعلق ہے پاکستان کے دشمنوں نے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے اپنے سلیپر سیلز کو ایکٹیویٹ کردیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یکم مئی سے ابتک چھوٹی بڑی کئی تخریب کارکاروائیاں ہوچکی ہیں۔ اس عرصے کے دوران سیکورٹی فورسز نے سات ہزار کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کنڈکٹ کیے۔انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڈرکراسنگز پر نیم فوجی دستے تعینات تھے انکا مزید کہنا تھاکہ انڈیا نے افغانستان میں بے پناہ وسائل سے اپنا اثرورسوخ قائم کررکھا ہے جسکا مقصد پاکستان کو ڈی سٹیبلائز کرناہے۔ انڈین ایجنسی را کے افغانستان میں تربیتی مراکز قائم ہے جہاں اس نے پاکستان مخالف دھڑوں کو اکٹھا کرنے اور انکی تربیت کا بندوبست کررکھا ہے تاکہ پاکستان میں اپنے مزموم عزائم کو پورا کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ دراصل انڈیا ہی سب سے بڑا امن خراب کرنیوالا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!