ڈرون TB2 پاکستان کا اپنا

ڈرون TB2 پاکستان کا اپنا

 پاکستان کی گلوبل انڈسٹریئل اینڈ ڈیفنس سلوشن کے تیار کردہ شاہپر ٹو ڈرون کا آرمڈ ورژن اسوقت پاک فوج کی طرف سے ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گلوبل انڈسٹرئیل اینڈ ڈیفنس سلوشن 29 نومبر سے دو دسمبر تک مصر میں ہونیوالی دفاعی نمائش ای ڈیکس میں شاہپر ٹو ڈرون کا آرمڈ ورژن ان ویل کریگی۔ مستقبل میں اس ڈرون پر سٹیلائٹ کمیونیکشن کی صلاحیت کا اضافہ کیا جانا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان شاہپرٹو پر دو برق میزائل نصب کرسکتی ہے۔ جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریبا پنتالیس کلوگرام ہے۔ لیکن اگر ترکی یا چین کے تیارکردہ سمارٹ مائیکرو میونیشن اس ڈرون پر انٹی گریٹ کردیئے جائیں تو یہ ڈرون ترکی کے ٹی بی ٹو ڈرون جتنا پے لوڈ کیری کرسکتا ہے۔ مثلا ترکی کا تیارکردہ ایم اے ایم ایل کا لیٹسٹ ورژن صرف 19 کلوگرام وزنی اور 15 کلومیٹر کی رینج رکھتا ہے۔ جہاں ایم اے ایم ایل کے چار میزائل کیری کیے جاسکیں گے وہاں شاہپر ٹو ڈرون پر ایم اے ایم سی کے آٹھ میزائل کیری کیے جاسکیں جسکا وزن صرف 6.5 کلوگرام اور اسکی رینج آٹھ کلومیٹر ہے۔ اس صلاحیت کی بدولت یہ ڈرون صیح معنوں میں ترک ٹیکٹیکل بلاک ٹو ڈرون کے ہم پلہ ہو جائیگا۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!