وزیر اعظم کا سعودی عرب دورہ

وزیر اعظم کا سعودی عرب دورہ

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے، وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم سعودی گرین انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کریں گے،اسکے علاوہ وہ سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی میں شوکت ترین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے، سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔ دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔ یاد رہے کہ رواں سال جون کے مہینے میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کے اشاروں کے بعد ریاض نے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت بحال کر دی تھی۔درآمدی تیل پر انحصار کرنے والے پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک سال کی مؤخر ادائیگی پر 1.5 ارب ڈالر کا تیل فراہم کیا جائے گا۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!