پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی اطالوی بحری جہاز کے ساتھ مشق کی.

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی اطالوی بحری جہاز کے ساتھ مشق

ڈائریکٹریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاک نیوی) کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی اطالوی بحری جہاز کے ساتھ مشق کی.
پی این ایس سیف نے اطالوی بحری جہاز ITS CARABINIEREکے ہمراہ خلیج عدن میں بحری مشق میں حصہ لیا۔
اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین باہمی آپریشنز کی استعداد بڑھانا اور تعلقات مضبوط کرنا تھا۔ مشقوں میں میری ٹائم آپریشنز، کراس ڈیک لینڈنگ اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں جن سے جہاز پر موجود عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ خطے میں تعینات جہازوں کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔
پی این ایس سیف خلیج عدن اور شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے لئے تعینات ہے اور خطے کے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے فروغ کے لئے دقم (عمان) کا دورہ بھی کرے گا۔
پاک بحریہ بحر ہند میں سیکیورٹی اور امن کے پائیدار قیام کے لئے مسلسل کوشاں ہے اور پاک بحریہ کے جہاز خلیج عمان، شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں بحری سیکیورٹی آپریشنز کے لئے مسلسل تعینات رہتے ہیں۔ دو طرفہ اور کثیرالملکی مشقوں میں پاک بحریہ کی شرکت خطے میں امن، استحکام اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاس ہے.

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!