ایرانی نیوکلیئر ڈیل پر صد ر کا اہم بیان
ایران کےموجودہ صد رحسن روحانی نے کہا کہ مغربی ممالک کے ساتھ 2015 کی نیوکلیئر ڈیل کو بحال کرنیکے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔ اس بارے میں اہم معاملات کو سیٹل کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بات کیبنٹ میٹنگ میں کہی، انکا کہنا تھا، چین ، روس، برطانیہ فرانس اور جرمنی کے علاوہ امریکہ کے ساتھ ویانا میں جاری مذاکرات کے پانچ راونڈز مکمل کے بعد ایران پر پندرہ سو پابندیوں میں سے ایک ہزار اٹھالی گئیں ہیں، جن میں سے پانچ مزید باقی ہیں۔
ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک اور خبر کے مطابق ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کی عمارت کو مبینہ نشانہ بنانے کی کاروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تحران کے مغرب میں واقع کراج کے قریب اٹامک انرجی اورگنائزیشن کی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس مبینہ حملے میں ٹائٹ سیکورٹی کی وجہ سے کسی قسم کو کئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.