قطر کے ایف 15 کا رول آؤٹ

قطر کے ایف 15 کا رول آؤٹ

امریکی کمپنی بوئنگ نے قطر کے لیے تیار کیے جانیوالا پہلا ایف 15 کیو اے طیارہ رول آؤٹ کردیا ہے۔ ایف 15 کیو اے کا ابتدائی بیچ قطر کو اس سال کے آخر تک پائیلٹس ٹریننگ کے بعد ڈلیور کردیا جائیگا۔ قطر کے ایف 15 پہلے بلاکس سے بہت زیادہ جدید ہیں۔ ان میں فلائے بائے وائر فلائٹ کنٹرول سسٹم ، گلاس کوک پٹ، ایڈوانسڈ ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیت قابل ذکر ہے۔ قطر نے جون 2017 میں بارہ ار ب ڈالر مالیت کا کنٹریکٹ 36 ایف 15 طیاروں کے لیے امریکہ کے ساتھ طے کیا تھا۔ ایف 15 تیرہ ہزار کلوگرام سے زائد پے لوڈ کے ساتھ ستر ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرسکتا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب بھی اپنے ایف 15 کو امریکہ سے اپ گریڈ کروا رہا ہے۔ جس میں گیارہ انڈر ونگ ویپنز سٹیشن، اے ایسا ریڈار اور فلائے بائے وائر کنٹرول سسٹم شامل ہیں۔ یاد رہے کہ قطر کا ایف 15 16 ایم ریم کیری کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!