ریڈار اور تھنڈر ابتدائی بلاکس LKF-601E
ژوہائی ایئر شو کے موقع پر ایویک کی 607 انسٹیٹیوٹ نے اپنے اے ایسا ریڈار کے ایئر کولڈ ورژن کی تفصیلات شیئر کیں۔ ایئر کولڈ اور ڈیزائن کو لیکر اسکو لائٹ فائٹر جیٹس میں بغیر کسی موڈیفیکشن کےنصب کیا جاسکتا ہے۔ اس ریڈار کا وزن 180 کلوگرام جبکہ فائٹر سائز ایئرئل اوبجیکٹس کو ڈیٹیکٹ کرنے کی ایئر ٹو ایئر رینج 200 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس کی ایئر ٹو گراونڈ میپنگ رینج تین سو کلومیٹر ہے۔ یہ ریڈار متعلقہ ایئر کرافٹ کو ایک وقت میں بیس ٹارگٹس کو ٹریک اور چار کو انگیج کرنے کی صلاحیت صلاحیت دیتا ہے۔ اس ریڈار کو جے ایف سیونٹین کے نوز کون ماڈل کے ساتھ ڈسپلے کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر یہ ریڈار جے ایف سیونٹین بلاک ون اور ٹو کے علاوہ جے ایف سیونٹین براوو کے لیے ایک آئیڈیل آپشن بن سکتا ہے۔ گوکہ ماضی میں جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری کے حؤالے اس ریڈار کی سپیکولیشنز تھیں تاہم بلاک تھری کے لیے کے ایل جے سیونٹین اے ریڈار کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جسکی رینج170 سے 180 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.