چین کے لیے رشیئن ہیلی کاپٹر
چین روس سے کا ففٹی ٹو گن شپ ہیلی کاپٹر خرید رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں چائنیز میڈیا کی جانب سے اس کی پروڈکشن فسلٹی کی ویڈیو بھی ریلیز کی گئی۔ میرے خیال سے یہ خبر درست ہے کیوں چائنیہ اس وقت اپنے ٹائپ 075 لینڈنگ ہیلی کاپٹر ڈاک کے لیے ایک لانگ رینج اٹیک ہیلی کاپٹر کے حوالے سے لیک کررہا ہے۔ فرسٹ ہیلی کاپٹر ڈاک پر زی 8 میڈیم کارگو ہیلی کاپٹراور ہیوی زی 20 کو دیکھا گیا ہے۔ جبکہ زی 10 اٹیک ہیلی کاپٹر کی بات کریں تو اسکو دو ایکسٹرنل فیول ٹینک کے ساتھ دو سیون بیرل راکٹ پاڈز کیری کیے ہوئے اس ایل ایچ ڈی پر دیکھا گیا تھا گوکہ اب زی ٹین کو بہتر انجن سے پاورڈ کیا گیا ہے۔ جو گزشتہ انجن کی 957 کلوواٹ پاور سے زیادہ 1200 کلوواٹ پاور رکھتا ہے لیکن یہ ابھی بھی اے ایچ ون زی سے کم ہے جسکے انجن کی پاور 1638 کلوواٹ ہے۔ ادھر کا 52 کی بات کریں تو اسکا صرف ایک انجن 1629 کلوواٹ پاور رکھتا ہے جو اے ایچ ون زی کے برابر ہے۔ اے ایچ ون زی 758 لیٹر جبکہ کا 52 تیرہ سو ستر لیٹر فیول کیری کرسکتا ہے۔ رشیئن ہیلی کے لیٹسٹ ورثن کی کمبیٹ رینج 250 کلومیٹر اور فیری رینج 1200 کلومیٹر ہے۔ لہذا اس بات کے قوی امکان ہیں کہ چین روس سے کا 52 بڑی تعداد میں خریدے، کیونکہ اگلے چھ ماہ میں دو مزید ٹائپ 075 ایل ایچ ڈی یعنی لینڈنگ ہیلی کاپٹر ڈاک چائنیز فلیٹ میں شامل ہوجائیں گی۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.