روس ایک اور سٹیلتھ طیارہ بنائیگا
رشیئن کمپنی مگ نے اعلان کیا ہے کہ ففتھ جنریشن ایئرکرافٹ کیریئر بیسڈ طیارے پر جلد کام شروع کردے گی۔ اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ورٹیکل ٹیک اف اینڈ لینڈنگ صلاحیت سے لیس ہوگا، اس طیارہ کا کمپیوٹرائزڈ ماڈل جلدی متعارف کروادیا جائیگا۔ممکنہ طور پر اسکی ڈائمینشنز مگ 35 کی طرح ہونگی، جبکہ ایک ڈرون بھی تیار کیاجائیگا یہ ڈرون اسکے ساتھ لائل ونگ مین کا کام سرانجام دیگا۔ کچھ سورسز کے مطابق امریکی طرز پر اس ڈرون کو ایئرئل ریفولر ٹینکر کی طرح استعمال کیے جانیکی صلاحیت بھی موجود ہوگی۔ یاد رہے کہ روس مگ 29 کے اور سو 33 کے بعد سے کیریئر بیسڈ فائٹر ایئرکرافٹ کے تناظر میں امریکہ سے بہت پیچھے ہے۔ خاص طور پر جب سے امریکہ نے اپنے ففتھ جنریشن ایف 35 کا بی ورثن متعارف کروایا ہے جس میں ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ صلاحیت موجودہے۔